پاکستان کے عوام کی مشکلات کا واحد حل سیرت طیبہ کی عملی اتباء کے بغیر ممکن نہیں ،علامہ تصورجوادی

05 January 2015

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے تاجر برادری و اہلسنت تنظیمات کی طرف سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں میں اپنے خطبات میں کہا کہ شیعہ سنی وحدت ہی ملک و قوم کی بقاء ہے، وہ ملک کہ جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ہو ، اس ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ ملک کے حقیقی فرزند ایک پیج پر ہوں ، دشمنان اسلام و پاکستان کے خلاف کمر بستہ ہوں، قائداعظم و اقبال کے پاکستان کے حقیقی وجود کی خاطر اتحاد و یگانگت ہی واحد راستہ ہے، ہفتہ وحدت اسی عنوان سے منا رہے ہیں کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان وحدت کے پرچم تلے ایک ہوجائیں ، آج وقت کا طاغوت اپنی پوری توانایاں صرف کیئے ہوئے ہے کہ کسی طرح سے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا جائے، مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے، ظلم کا بازار گرم کیا جائے، اس بات کا عملی ثبوت کہیں ننھے پھولوں کو گولیوں سے بھون کر دیتا ہے، کہیں اساتذہ کو جلا کر دیتا ہے، کہیں مساجد میں حملے کر کے بتاتا ہے، کہیں امام بارگاہوں کو نشانہ بنا کر دکھاتا ہے، کہیں مزارات کو مسمار کر کے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے ، کہیں پرامن و نہتے شہریوں کی جانیں لیکر ملک و قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی کہ ہم دشمن شناس بن جائیں ، فروعی اور نہ ہونے کے برابر اختلاف کو ہوا دینے والوں کو تسلیم نہ کریں ، انہیں کالی بھیڑیں قرار دیکر اپنی صفوں سے نکال باہر کریں ، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ، کندھے سے کندھا ملا کر اغیار یا اغیار کے ایجنٹوں کو اپنے درمیان آنے کی جگہ نہ دیں ، ظلم و جبر کے خلاف ایک ہو جائیں ، رحمت دو عالم ؐ کے پرچم تلے جمع ہو جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان و خصوصاً پرامن خطہ آزاد کشمیر میں ہم سب کا ایک ہونا دنیا کے لیئے واضح پیغام ہے کہ ہم عاشقان رسول ؐ و آل ؑ رسول ؑ ہیں ، ہم بہادروں کے بہادر پیرو ہیں ، ہم ایک ہیں ، متحد ہیں ، خوشی و غمی ملکر کرتے ہیں ، اور وحدت کا عملی ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ یہ شیعہ سنی وقت کے یزیدوں ، وقت کے ابن زیادوں ، وقت کے ابو لہبوں اور وقت کے یزویدوں کے خلاف ایک ہیں اس کا ثبوت سب کا ایک ساتھ نکل کر لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ فضا میں بلند کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree