گلگت :ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی قیادت کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

21 November 2013

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی کی زیر قیادت ایک وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے ملاقات کی ،اس موقع پر علامہ نیئر عبا س کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خاص کر رانا ثنا ء اللہ عزاداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ  کے ذریعے پاکستان بھر میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ چونکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان کی توپوں کا رخ پنجاب حکومت کی طرف ہوا ہے جس سے خوف زدہ ہوکرپنجاب حکومت اور ن لیگ طالبان کے حملوں کا رخ اہل تشیع کی جانب موڑنے کی بھونڈی کوشش کررہی ہے جس سے ملت تشیع پاکستان کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوگی چونکہ ملت تشیع ایک شہید پرور ملت ہے۔ نیز راولپندی میں مقیم گلگت بلتستان کے طالب علموں اور کاروباری حضرات کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے جس سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو سیاسی طور پر بہت نقصان آٹھانا پڑیگا۔ وزیر اعلیٰ ہمارے خدشات کو پنجاب حکومت کے گوش گزار کرے اور انہیں ایسی حرکتوں سے باز رکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree