جب جی بی کے عوام کو بسوں سے اتار کرمارا گیاتو ایم ڈبلیوایم کے سوا کسی جماعت نے ان مظلوموں کیلئے آواز نہیں اُٹھائی، فیصل عابدی

03 June 2015

وحدت نیوز (گلگت) سابق مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سابق سینیٹر چیئرمین وائس آف شہداء پاکستان سید فیصل رضا عابدی نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان،گلگت اور بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے انتخابی مہم میں شرکت،گلگت بلتستان کے غیور عوام علاقے میں اتحاد بین المسلمین،کرپٹ مافیا کے خاتمے اور تعلیمی و صنعتی انقلاب کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،ان خیالات کا اظہار سید فیصل رضا عابدی نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ 1 گلگت الیاس صدیقی کے ہمراہ گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ جب ،چلاس،کوہستان،بابوسر ٹاپ پر ان کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کررہے تھے اس وقت ملک میں ایم ڈبلیوایم کے سوا کسی جماعت نے ان مظلوموں کے آواز نہیں اُٹھائی،گلگت بلتستان میں پاکستان دشمنوں کی سازشوں کو آپ کی اسی نمائندہ جماعت نے ناکام بنا کر شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دے کر خطے کو امن کا گہوارہ بنایا،آج پاکستان کے اہل سنت کی سب سے بڑی جماعت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر رہنماوُں کا ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن مہم میں حصہ لینا اس بات کی دلیل ہے یہ قومی و اتحاد بین المسلمین کے داعی جماعت ہے،گلگت بلتستان کے عوام ڈاکووں،لٹیروں اور جاگیرداروں کیخلاف متحد ہوں اور اس عوام دوست جماعت کا ساتھ دیں تاکہ آپ کے مستقبل سنور جائے،بصورت دیگر یہی لٹیرے آپ پرپھر سے مسلط ہونگے،یہ گلگت بلتستان کا آخری الیکشن ہے اگلا الیکشن قومی اسمبلی کا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree