وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام "لبیک یا رسول اللہ (ص) " ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ریلی بعنوان "لبیک یا رسول اللہ (ص) " ریلی یادگار چوک اسکردو سےڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی زیر قیادت نکالی گئی۔ یہ عظیم الشان ریلی نیابازار اسکردو سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، جہاں مرکزی جشن میلاد مصطفٰی میں شرکت کی۔ریلی میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔