مجلس وحدت مسلمین ضلع روندو کے زیر اہتمام امام خمینی کی برسی کا انعقاد، آغا سید علی رضوی ودیگر مقررین کا خطاب

07 June 2023

وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع روندو کی طرف سے روندو ڈمبوداس میں "افکار امام خمینی و شہدا کانفرنس" منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علما اور مومنین نے شرکت کی۔کانفرنس سے صوبائی صدر آغا علی رضوی، حجت الاسلام و المسلمین محمد تقی جعفری، امام جمعہ تھوار مولانا رضا انصاری، جنرل سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی، وزیر زراعت برادر کاظم میثم، شیخ کریمی اور مولانا محمد اسحاق نے خطاب کیا۔

خطباء نے افکار امام خمینی پر سیر حاصل گفتگو کی۔شہدائے ملت بالخصوص شہدائے پاراچنار کو خراج تحسین پیش کیا۔روندو کے مختلف ایشوز بالخصوص جے ایس آر متاثرین اور زلزلہ متاثرین کے مطالبات کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔کانفرنس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی، پارلیمانی لیڈر و منسٹر اگریکلچر کاظم میثم، رکن شورائے عالی کاچو زاہد علیخان، نائب صدر شیخ کریمی، ایڈوکیٹ عقیل، وزیر عیسی اور دیگر صوبائی و ضلعی ممبران نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree