وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے رکن جی بی کونسل و رہنما ایم ڈبلیوایم شیخ احمد علی نوری کی اسلام آباد میں ملاقات

02 February 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید سے رکن جی بی کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے صحت یابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے حالیہ گندم بحران،بجلی کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح بجلی کے مسئلے کو صوبائی حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے حل کیا ہے اسی طرح گندم بحران کا بھی جلد خاتمہ ہو گا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کی آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ایجنڈے کے حوالے سے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر رکن جی کونسل نے روندو میں زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree