وزیر زراعت اور رہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم نےدبئی ایکسپومیں پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی نمائش کا افتتاح کردیا

03 February 2022

وحدت نیوز(دبئی) وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے دبئی میں پاکستانی سفیر افضال محمود کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی نمائش کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کرکیا۔ دبئی میں سجائی گئی تجارتی نمائش میں پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی حکومت کے لیے ایک ماہ مختص کردی گئی ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی گلگت بلتستان کی حکومت کرے گی۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھرپور تیاری کے ساتھ نمائش میں شرکت کر رہی ہے جہاں پر گلگت بلتستان میں موجود تجارتی و سیاحتی مواقع پر پریزنٹیشن کے علاوہ زرعی مصنوعات کی نمائش بھی ہوگی۔

 اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد پاکستان پویلین میں ہوا جہاں پاکستانی سرمایہ کاروں کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایگریکلچر جی بی خادم حسین سلیم، پاکستانی سفیر برائے دبئی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اجلاس سے خطاب کیا۔ پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کی دبئی ایکسپو میں شرکت اور پاکستان کی بہترین نمائندگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس سے گلگت بلتستان اور پاکستان میں تجارتی و سیاحتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ پاکستان پویلین میں ایک ماہ کے لیے گلگت بلتستان کی نمائندگی کا موقع ملنا انتہائی نیک شگون ہے اس میں کردار ادا کرنے والے تمام ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔ یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا ہے۔ زراعت، معدنیات اور سیاحت سے مالا مال اس خطے کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان گلگت بلتستان کی اہمیت کے پیش نظر اس خطے کو سیاحت کا حب بنانا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان آئیسولیشن کا شکار خطہ تھا اب انٹرنیشنل ائیر پورٹ بناکر پاکستان کے دیگر علاقوں اور پوری دنیا سے نقل و حمل کا راستہ وا کر دیا ہے۔ اسکے علاوہ بھی شندور روڈ اور شونٹر پاس بننے کے بعد معاشی و سیاحتی انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل اور خطے کی اہمیت کے پیش نظر جامع منصوبہ اور حکمت عملی کے تحت کام کر رہی۔ خالد خورشید کی قیادت میں اس خطے میں سیاحت، زراعت، معدنیات اور پاور سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دبئی ایکسپو میں صوبائی حکومت کی دلچسپی اس بات کا غماز ہے کہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو مدعو کرنا اور تجارتی مواقع پیدا کرنا اولین اہداف میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کا سفیر گلگت بلتستان کا بھی سفیر بن کر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو جذب کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور گلگت بلتستان کی پیشرفت ہی پاکستان کی پیشرفت کا ضامن ہے۔ کیونکہ گلگت بلتستان کی سیاحتی انڈسٹری پر ہی توجہ دی جائے تو زرمبادلہ بے تحاشہ مل سکتا ہے اسی طرح دنیا میں سستی ترین بجلی یعنی گرین انرجی کے سب سے زیادہ مواقع اور جس کا تخمینہ پچاس ہزار میگاواٹ سے لگایا گیا ہے وہ گلگت بلتستان میں ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان کے پھل آرگینک ہیں، چھ ہزار فٹ سے بلند اگلنے والی فصلوں اور لائیوسٹاک کی پروڈکس بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اہمیت کی حامل ہے اسی طرح معدنیات بلخصوص قیمتی پتھروں کا خزانہ گلگت بلتستان ہے۔ دبئی عالمی منڈی کا حب ہے امید کرتے ہیں کہ ایکسپو میں جی بی کی شرکت نمائش کی حد تک ہی نہیں بلکہ ایک تاریخ ساز کاوش ثابت ہو۔ یہ کاوش جی بی کی ترقی و پیشرفت میں سنگ میل ثابت ہونا چاہیے جس کے لیے تمام سٹیک ہولڈر کو بہتر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree