تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی حکومت کیساتھ عوام کی بیشمار توقعات وابستہ ہیں ،جن پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

22 March 2021

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کیلئے حکومت اتحادی جماعت کے رہنماؤں کی معاونت اور مشاورت کیساتھ کام کررہی ہے۔ تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی حکومت کیساتھ عوام کی بیشمار توقعات وابستہ ہیں ، ہمیں عوام اور علاقے کے مسائل کا ادراک ہے اور ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے سکردو میں اپنے اعزاز میں دیئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے گلگت بلتستان کے ہر حلقے کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج ترتیب دینے کے منصوبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، معدنیات، انفراسٹرکچر، تعلیم ، صحت اور ذراعت سمیت ہر شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات بروئے لائے جارہے ہیں۔ماضی میں جن شعبہ جات پر توجہ نہیں دی گیی موجودہ حکومت ان شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہماری ٹیم ذراعت ، جنگلات اور گلیشئیرز وغیرہ پر خصوصی کام کررہے ہیں۔ سکردو اور گلگت کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کررہے ہیں، بہتریں انٹرنیٹ نظام کی فراہمی کیلئے فور جی کی نیلامی کو یقینی بنارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کی طرفسے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔ عشایئے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزراء، انتظامی افسران اور تحریک انصاف کے مسئولین نے شرکت کیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری ، شیخ علی محمد کریمی، ضلعی سربراہ شیخ فدا علی ذیشان اور دیگر تنظیمی رہنماؤں سمیت صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن اسمبلی خواھر کنیز فاطمہ علی و دیگر نے وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree