ڈاکٹرزاور وکلاء جیسے معاشرے کے پڑھے لکھے طبقات کا آپس میں تصادم نیک شگون نہیں، شیخ نیئر عباس

13 December 2019

وحدت نیوز(گلگت) پرنس کریم آغا خان شاہ کریم الحسینی کے یوم ولادت پر اسماعیلی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اجتماعات بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہونگے ۔ لاہور میں شعبہ امراض قلب کے ہسپتال میں وکلاء کا حملہ نتہائی افسوسناک ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کارجحان بڑھ رہا ہے جس کی حکومتی سطح پر حوصلہ شکنی ضروری ہے ۔ وکلاء اور ڈاکٹرز کا ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہونے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ۔ گزشتہ دنوں لاہور میں وکلاء کی جانب سے ہسپتال پر دھاوا قابل مذمت عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت میں دن رات محنت کرتے ہیں جبکہ وکلاء دکھی انسانیت کو انصاف دلانے میں مصروف ہیں ۔ معاشرے کے ان دونوں پڑھے لکھے طبقات کے آپس میں تصادم نیک شگون نہیں ۔

 نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے موقع پر اسماعیلی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے مذہبی اجتماعات معاشرے میں امن و بھائی کو فروغ دینگے ۔ انہوں نے سکردو روڈ پر کام کی سستی کے حوالے سے کہا کہ اس اہم شاہر اہ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ سکردو شاہراہ کی تعمیر میں سکردو کے عوام کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کا فریضہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree