جس دن مسلم حکمران بیدار ہونگے اسی دن اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوجائیگا،علامہ شیخ نیئرعباس

10 June 2018

وحدت نیوز(گلگت)  جس دن مسلم حکمران بیدار ہونگے اسی دن اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوجائیگا۔مسلمانوں کے باہمی انتشار نے اسرائیل کو جری بنادیا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام ان کی گولیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کے مظلوم عوام کو حمایت جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آئی ایس او نومل یونٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نت نئی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفاق کے بیج بورہا ہے ۔جس دن مسلمان عالمی استکبار امریکہ اور اس کے حواریوں سے جان چھڑائیں گے امن و استحکام اور خوشحالی ان کے قدم چومے گی۔عالمی سامراج کے پنجوں سے خود کو چھڑانے کیلئے عزم و ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر مسلمان خدا پر بھروسہ کرکے ان کے سامنے کھڑے ہونگے ان کی تمام سازشیں دم توڑ لیں گی۔افسوس بات کا ہے کہ آج مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا ہوا ہے اور غیروں کے ہاتھوں کا کھلونا بنا ہوا ہے۔آج شام، یمن،کشمیر اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔مظلوم فلسطینی بچے،بوڑھے ،مرد و خواتین ظلم و بربریت کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور ان ظالم ہاتھوں کو کاٹنے کیلئے کوئی میدان میں نہیں جبکہ او آئی سی محض ایک قرارداد پر اکتفا کرکے اپنے اجلاس برخاست کررہی ہے جو کہ مسلمانوں کے کیلئے شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے اور آج کا یہ دن فلسطین کے عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن ہے ،یہ دن ظالم قوتوں سے نفرت اور مظلوموں سے ہمدردی کا دن ہے۔انشاء اللہ فلسطین غاصب صیہونیوں کے پنجوں سے آزاد ہوگا اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرایا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree