حکومت بلتستان کے ساتھ معاندانہ رویہ ترک کرے، سی پیک میں جی بی کو نظر انداز نہ کیا جائے،حاجی رضوان علی

17 September 2016

وحدت نیوز(سکردو) شہید منیٰ شیخ غلام محمد فخرالدین کی برسی کی مناسبت سے اسکردو میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے رکن حاجی رضوان علی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وقت گزاری میں مصروف ہے اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں پر کان نہیں دھر رہی ہے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں سستی اور تعطلی اہلیان بلتستان کے ساتھ توہین اور مذاق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن میں جب بھی اسکردو روڈ کی تعمیر کی بات چلتی ہے تو نئی تاریخ کا اعلان کر کے سر سے ٹال دیتے ہیں حقیقت یہ ہے یہ صوبائی حکومت اسکردو روڈ بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ۔ حکومت چاہے تو اسکردو روڈ کی تعمیر کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے الجھایا جائے۔ حاجی رضوان نے کہا کہ سی پیک میں حقوق کے لیے صوبائی حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ حکومت سی پیک میں عوام کو حقوق دلانے کی بجائے اور عوامی تحفظات کو دور کرنے کی بجائے آواز کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ شہید غلام محمد فخرالدین صرف گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے انکی شہاد ت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ۔انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree