پشاور میں اقلیت پر حملہ انسانیت اور آئین پاکستان پر حملہ ہے، آغا علی رضوی

23 September 2013

وحدت نیوز ( بلتستان )مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستاں ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ در اصل ریاست اور آئین پاکستان پر حملہ ہے اس سانحہ سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص اور تقدس مزید پائمال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دنوں مٹھی بھر، بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، کوئی طبقہ فکر اور مقام محفوظ نہیں۔ مسجد، امام بارگاہ، اسکول، تعلیمی ادارے، مارکیٹ، شیعہ، سنی، عیسائی الغرض کوئی جگہ محفوظ ہے اور نہ طبقہ فکر۔ اگر اس وقت کوئی طبقہ فکر محفوظ ہے تو وہ دہشت گرد ٹولہ ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کوئی ضابطہ ہے اور نہ کوئی قانون، ان دہشت گردوں کو جیلوں سے باعزت رہا کیا جاتا ہے اور سرکاری پشت پناہی حاصل ہے۔ دہشت گردوں کو جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا امن بحال ہونا ممکن نہیں۔ حکومت مذاکرات کا مذاق بند کریں اور دہشت گردوں کو سزا دیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ میں آزاد عدلیہ سے سوال کرتا ہوں کہ عدلیہ کب ریاست کے دشمنوں، قاتلوں اور دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree