گو نواز گو کا نعرہ عالمی سلوگن بن گیا سرحدیں بھی جس کا راستہ نہیں روک رہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

25 September 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے تین صوبوں کے عوام کو نظر اندازکرکے پنجاب کو اپنی سیاست کا محور بنایا مگر اب پنجاب ہی کے عوام نواز حکومت کے خلاف میدان میں آئے ہیں، اب نوازحکومت کا مستقبل تاریک ہے۔ گو نواز گو کا نعرہ ملکی سرحدیں عبور کر کے لندن تک جا پہنچا ہے اب یہ نعرہ ہر جگہ حکمرانوں کا پیچھا کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی واپس کرنا افسوس ناک انتقامی پالیسی ہے، اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ مقدمات کا اندراج، دفاتر پر چھاپے، کارکنوں کی گرفتاریاں، اور اب سیکورٹی واپس لینا نواز حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام حساس اشو ہے، جس میں یک طرفہ اقدام ممکن نہیں۔ قوموں کے درمیان نفرت کی بجائے اخوت کا پیغام عام کیا جائے۔ سندھ کی تقسیم ہو یا کسی نئے صوبے کا قیام عوام کی رائے اور تاریخی پس منظر مد نظررکھاجائے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی اصلاحات میں متناسب نمائندگی کے نظام کو پیش نظر رکھا جائے۔ دنیا کے اسی سے زائد ممالک میں متناسب نمائندگی کا نظام رائج ہے۔ جس میں بہتر امیدوار سامنے آتے ہیں۔ ملک کی متعدد جماعتیں باضابطہ طور پر متناسب نمائندگی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام ضروری سمجھتی ہے، اس سلسلے میں ملکی سطح پر ہم فکر جماعتوں کے ساتھ مل جدوجہد کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree