معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل، ہمارے معاشرتی زوال کی نشانی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

11 January 2018

وحدت نیوز (صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے صحبت پور میں سید عارف حسین شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور بھنڈ میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔ جامعہ فیضیہ صحبت پور میں اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور ڈیرہ اللہ یار میں علامہ گل حسن جسکانی اور مولانا محمد سچل جسکانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر جامع مسجد بھنڈ میں مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ علم انسان کی عظمت اور سربلندی کا سبب ہے۔علمی پسماندگی کا شکار قومیں زوال اور انحطاط کا شکار ہوجاتی ہیں۔ تعلیم و تربیت انبیاء الٰہی ؑ کے فرائض منصبی میں شامل ہے، لہذا سیدالانبیاء ﷺ فرماتے ہیں کہ بعثت معلما مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز بھی اقرء سے ہوا، قلم قرآن کریم کی نظر میں مقدس شے ہے، کیونکہ قلم حصول علم کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کا تعلق شہر علم سے ہو اور دروازہ علم سے تعلق پر جسے ناز ہو اس کی علمی پسماندگی ناقابل قبول ہے، ہمیں اپنے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین کے اھداف میں تعلیم و تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور معصوم بچی کا قتل، ہمارے معاشرتی زوال کی نشانی ہے۔ آئے روز کے المناک واقعات جہاں حکومت و انتظامیہ اور نظام عدل کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں وہاں معاشرے میں تعلیم تربیت کے فقدان پر دلیل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree