کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے ،مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان ماجد ابڑو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ایم پی اے سید محمد رضا

04 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی نے کہا ہے کہ مشیر وزیر اعلیٰ برائے حج واوقاف، زکوٰۃ وعشر میر عبدل ماجد ابڑو پر بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایم پی اے سید محمد رضا نے کہا کہ دہشت گرد انسان تو دُور حیوان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ حکومت سانحہ اختر آباد اور میر عبدل ماجد ابڑو صاحب پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کر کے اُنھیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ سانحہ اختر آباد میں زخمی ہونے والے زائرین کے لیے امدادی رقوم کا اعلان نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ سنجیدہ آپریشنز نہ ہونے کے باعث قاتل دہشت گرد کوئٹہ اور گرد ونواح کے علاقوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور آئے دن معصوم عوام کو لقمہ اجل بنا لیتے ہیں لیکن حکومت اور قانون خاموش ہے۔


بیان میں مزید کہاگیا کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع آغاجوس سینٹر میں گُھس کر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے واحد علی ، نادر علی اور غلام حسین ہزارہ کو شھید کردیا جو کہ درندگی کی بد ترین مثال ہے ۔کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکاہے اور رفتہ رفتہ یہ وباء پورے ملک میں پھیل رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے اگر ظلم وبربریت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دُور نہیں جب وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت مظلوم عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر غرق ہوجائینگے لہٰذا حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیئے۔ بیان کے آخر میں سانحہ کراچی کے شھداء کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی بھی کی گئی اور مشیر وزیراعلیٰ اور اُنکے گارڈز کی صحتیابی کے لیے دُعائے خیر کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree