سید اسرارحسین شاہ کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ضلع جعفرآباد کا اجلاس، تنظیمی امور پر مشاورت

23 November 2022

وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفرآباد کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید اسرار حسین شاہ دوپاسی ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جعفر آباد کی معزز شخصیت سید حسین شاہ دوپاسی ،صوبائی ترجمان سید شبیر شاہ دوپاسی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں مزید یونٹس بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

صوبائی ترجمان سید شبیر شاہ دوپاسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونٹس کا قیام نہایت ضروری ہے اور تمام یونٹس ضلع اور تحصیل کےعہدیداران و ممبران کے لیے کردار سازی پر  دروس مساجد میں دعا اور اسٹڈی سرکل کے پروگرامز منعقد کرنے لازمی ہیں۔

 ضلعی کابینہ کے نائب صدر سجاد علی رند ،جنرل سیکرٹری برکت لاشاری ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد لاشاری، میڈیا سیکرٹری غلام حسین بلوچ ،تحصیل ڈیرہ اللہ یار کےصدر شہزادہ دشتی، یونٹ در زہرا کےصدر خدا بخش بروہی اجلاس میں شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree