چیئرمین یونین کونسل 9 ٹھیڑی اللہ واہ دوئم میرعبدالغفارڈومکی آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع سبی کے صدر منتخب

19 November 2022

وحدت نیوز(سبی) مجلس وحدت مسلمین ضلع سبی کی شوریٰ کا اجلاس و تنظیمی کنونشن امام بارگاہ جعفریہ سبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی ۔اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی ،صوبائی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان علامہ ذوالفقار علی سعیدی ،صوبائی رہنماء ایم ڈبلیوایم بابو بشیر حسین کربلائی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اکثریت رائے سے چیئرمین یونین کونسل 9 ٹھیڑی اللہ واہ دوئم میر عبدالغفار ڈومکی ضلعی صدر منتخب ھوئے ۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں یونٹس میں کردار سازی پر دروس اورہفتہ وار دعا کے پروگرامزکا  منعقد کرنا ضروری ہے اور  بلوچستان کے تمام اضلاع میں ضلعی صدور صاحبان اور صوبائی کابینہ کے عہدیداران شہید باقر الصدر ؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب آزمائش پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد  جلد شروع کرکے صوبائی صدر کو آگاہ کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree