یو اے ای اور قطر کے حکام کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، عدیل عباس

14 April 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرکے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، تاہم اس فیصلہ پر متحدہ عرب امارات اور قطر کا رویہ قابل افسوس ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور قطر کے حکام پاکستانی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، پاک فوج نہ تو کرائے کی فوج ہے اور نہ پاکستانی عوام اپنے وطن کی کسی قسم کی تضحیک برداشت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے معاملہ میں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے فوری طور پر اس جنگ کو رکوانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے باشعور عوام نے یمن جنگ کو حرمین شریفین پر حملہ کا تاثر دینے والوں کو یکسر مسترد کردیا، مقدسات اسلامی کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے، اور پاکستانی قوم بھی اس کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، تاہم یمن جنگ کو حرمین شریفین کے تحفظ سے جوڑنے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوئے ہیں، اور عوام جان چکے ہیں کہ یہ جنگ مقدسات اسلامی نہیں بلکہ آل سعود کے تحفظ کی جنگ ہے، جس میں بے گناہ خواتین اور بچوں پر بم برسائے جارہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree