وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاوٹس کے مرکزی سیکرٹری تنصیر حیدر شہیدی نے پشاور کا دورہ کیا اور ایک نشست کے دوران سید احمد شیرازی کو وحدت اسکاوٹس پشاور کا لیڈر منتخب کرلیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس میں منعقدہ اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے تنصیر حیدر شہیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی عالمی تحریک سے مربوط ره کر پاکستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں تنصیر حیدر شہیدی نے ڈپٹی سیکرٹری فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اعوان حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر تحائف کا تبادلہ ہوا اور اسکاوٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اعوان حسین کی جانب سے تنصیر حیدر کو فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا اسکارف بھی پہنایا گیا۔