نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے، علامہ سبطین حسینی

23 September 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر دہشت گردوں کی سفاکیت کی کھلی دلیل ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس طرح کے قومی اثاثوں اور تنصیبات پر حملہ کرکے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ بڈھ بیر میں نمازیوں پر وار کرنے والوں نے ابن ملجم کی ناپاک سنت ادا کر دی۔ نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے۔ یہ امریکائی اسلام کی خدمت ہےاور اسلام ناب محمد ی (ص) سے غداری ہے۔ مصیبت کے ان لمحات میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے گھرانوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree