ایف سی اہلکاروں کی شہادت، طالبان ملکی آئین کا تمسخر اڑا رہے ہیں، عدیل عباس

19 February 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے طالبان کے ہاتھوں 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ کے بعد درندہ صفت دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔؟ حکمران اور طالبانی ذہنیت کی حامل جماعتیں ملک و قوم پر رحم کرتے ہوئے دہشتگردوں کی سرپرستی سے دستبردار ہوں اور وطن عزیز کا امن تہہ و بالا کرنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان ملکی آئین کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ اگر ملک کو اسی طرز پر چلایا جاتا رہا تو کوئی بعید نہیں کہ خدانخواستہ پاکستان پر دہشتگردوں کا قبضہ ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد مذاکرات کا ڈرامہ فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔ طالبان اگر پاکستان کے خیر خواہ ہوتے تو ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کو بے دردی سے شہید نہ کرتے۔

 

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حامی جماعتیں جب یہ کہتی ہیں کہ ملک میں دہشتگردی طالبان نہیں بلکہ امریکی ایجنٹ کر رہے ہیں تو قوم کو بتایا جائے کہ اگر دہشتگردی بلیک واٹر کے ایجنٹ کر رہے ہیں تو طالبان کو کون سپورٹ کر رہا ہے اور دوسرا یہ کہ جب طالبان دہشتگردی میں ملوث نہیں تو مذاکرات طالبان سے کیوں کئے جا رہے ہیں۔؟ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن شروع کیا جائے بصورت دیگر ملک میں قیام امن ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree