وحدت نیوز(ہری پور) ہری پور میں مسجد خدیجۃ الکبری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ مساجد کو آباد کرنے والے اللہ کے پسندیدہ اور پیارے لوگ ہوتے ہیں جو روز آخرت اور اللہ پر بختہ ایمان رکھتے ہیں۔ انبیا علیہم السلام نے بھی اللہ کا گھر بنانے کو اپنے لئے سعادت سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیامت کے دن تین چیزیں خدا سے شکایت کریں گی ایک عالم، دوسرا قرآن اور تیسرا مسجد۔ عالم کہے گا کہ میری بات نہیں سنی گئی۔ قرآن کہے گا کہ میرا ادب ہوتا تھا کہ لیکن پڑھا نہیں جاتا تھا، مسجد شکایت کرے گی کہ میری تزئین و آرائش تو کی گئی لیکن آباد نہیں کیا گیا۔