اتحاد بین المومنین کی خاطر این اے 46پاراچنار سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار شبیر ساجدی آزاد امیدوار محمد حسین طوری کے حق میں دستبردار

25 July 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ضلع کرم کے تنظیمی عہدےداران نےاتحاد بین المومنین کی خاطرمشروط طور پرایک معاہدےکے تحت این اے 46پاراچنارپر محمد حسین طوری کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار شبیر حسین ساجدی کی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اس معاہدے کا ایک اہم نقطہ یہ ہے کہ آنے والے صوبائی الیکشن میں مشترکہ امیدوار ایم ڈبلیو ایم کا ہو گا۔اس معاہدے کی صوبائی اور مرکزی قیادت نے توثیق کر دی ہے۔محمد حسین طوری نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو فون کر کے شکریہ ادا کیا  اور یقین دہانی کروائی کہ قومی اور ملی معاملات پر مجلس وحدت مسلمین کی پالیسی پر عمل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree