عظمت ولایت کانفرنس بانیان پاکستان کے با وفا بیٹوں کا تاریخی اجتماع ہو گا، علامہ مختار امامی

26 October 2013

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر (اتوار) کو نشتر پارک میں عوام کا سمندر اور پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہو گا، عظمت ولایت کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوں گے۔عظمت ولایت کانفرنس ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بانیان پاکستان کے باوفا بیٹو ں کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔ کانفرنس اولیاء اللہ کی سر زمین سندھ کے عظیم بیٹوں کا ایسا اجتماع ہے جو امریکہ و اس کے حواریوں اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گاا ور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نشتر پارک میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی، عبداللہ مطہری، حسن ہاشمی، مولانا دیدار علی جلبانی ،مولانا علی انور جعفری اورعلی حسین بھی موجود تھے۔علامہ مختار امامی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس میں لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے اور یہ عظمت ولایت کانفرنس بانیان پاکستان کے با وفا بیٹوں کا تاریخی اجتماع اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ،کراچی سمیت سندھ بھرمیں استقبالیہ کیمپس لگا دئے گئے ہیں اور جلسہ گاہ نشتر پارک میں ایک لاکھ سے زائد عاشقان و پیروان ولایت کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے سندھ بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں جو اتوار کی علی الصبح نشتر پار ک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر سے آنے والی ٹرانسپورٹ اور عظمت ولایت کانفرنس کے شرکاء کے لئے سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ نصب کرنے کا عمل جاری ہے جو آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا،جبکہ جلسہ گاہ اور اطراف کی سیکیورٹی کے فرائض وحدت اسکاؤٹس اور وحدت یوتھ کے 3000سے زائد رضاکارپولیس اور رینجرز کے باہم تعاون سے انجام دیں گے۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس مولائے متقیان حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور ختمی مرتبت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان غدیر سے تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ چودہ سو سال قبل روز غدیر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ’’جس جس کا میں مولاہوں،اس کا علی علیہ السلام مولا ہے ، اور اللہ نے آج کے دن اسلام کو کامل کر دیا ہے ‘‘ اسی مناسبت سے ولایت سے متمسک لاکھوں عاشقان ولایت عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کر کے تجدید عہد وفا کریں گے اور عظمت ولایت کانفرنس اس عزم کا اعادہ ہو گی کہ ملک پاکستان کو ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے بانیان پاکستان نے جس طرح پاکستان کے بنانے میں قربانیاں دیں تھیں آج بانیان پاکستان کے باوفا بیٹے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے شہدائے راہ ولایت ملت جعفریہ پاکستان کے خانوادوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور ملت جعفریہ اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔

 

علامہ مختار امامی نے کہا کہ حکومت کا رویہ ملت جعفریہ کے ساتھ متعصبانہ ہے کیونکہ شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی آزادی دے دی گئی ہے اور وہ جہاں چاہتے ہیں جب چاہتے ہیں منافرت پر مبنی اجتماعات کرتے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیر کے نعرے اور دیواروں پر وال چاکنگ کرتے پھرتے ہیں لیکن حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ملت جعفریہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد گروہوں سے مذاکرات ، نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ، وہ لوگ جو معصوم اور بے گناہ 45000سے زائد پاکستانیوں اور مسلمانوں کے قاتل ہیں ان سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی غداری ہوگی۔ ملت جعفریہ عظمت ولایت کانفرنس میں اپنی تاریخی شرکت سے دہشت گروہوں سے مذاکرات کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان اور امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کو واضح پیغام دے گی کہ ملت جعفریہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree