وحدت نیوز(کراچی) عمار یاسرسوسائٹی سروے نمبر595 کے مکینوں کی گیس بندش کی دیرینہ شکایت پرمجلس وحدت مسلمین کی خصوصی درخواست کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کے جنرل مینیجر محمد اسلم قریشی صاحب کی خصوصی ہدایات پر 63mm کی نئی polyethylene pipeline ڈال دی گئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ممتاز مہدی، معروف سماجی رہنما سید اختیار امام رضوی اور سید اظہر عباس رضوی نے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات بھی کی ۔
اہل محلہ نے اس دیرینہ مسئلے کے حل پر سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کی انتظامیہ اور مجلس وحدت مسلمین کا بے حد شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ کے سبب اس سنگین مسئلے سے نجات حاصل ہوئی۔انشاءاللّٰہ بہت جلد پورے ملیر زون میں SSGC کی جانب سے یہی جدید اور پائیدار polyethylene پائپ ڈالے جائیں گے۔