ایف آئی آر جیسے امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مستنصر مہدی ابڑو

13 May 2023

وحدت نیوز(لاڑکانہ) پاراچنار کے ضلع کرم کے نواحی علاقے تری منگل میں تعلیم کے علمبردار اساتذہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا، سانحـــــہ پر آواز بلند کرنا جرم بن گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت پر درج جھوٹے مقدمہ پر وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن مجلس وحدت مسلمین پاکستان جماعت کے معروف علماء کرام و کارکنوں پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

 یہ کہاں کا قانون ہے کہ شہید بھی ہم اسیر بھی ہم یہ کہاں کا قانون ہے مقدس پیشہ سے تعلق رکھنے والے استادۃ کا اسکول کے اندر آن ڈیوٹی بیدردی سے قتل لاشوں کی بی حرمتی کی گئی اس شہیدوں کے پاک خون سے انصاف کے لیے دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں محب وطن جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے احتجاجی کال دی اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 اس مظاہرے میں شریک مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین و کارکنوں  پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا نہ صرف یہ بلکہ جو اس مظاہرے میں علماء شریک نہیں تھے اس کے بھی نام ایف آئی آر میں درج کردیئے گئے امپورٹڈ حکومت ایسے اقدامات سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت و کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree