وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحد ت ہاوس ملیر جعفر طیار میں ضلعی پوٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ نے 25 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظہر ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔ ہمیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیدالانبیاء ﷺ کی سیرت طیبہ اپنانے اور نبی مہربان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ بات بھی سمجھنا ہوگی کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دہشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے اب یہ بات راز نہیں رہی۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔