بیرون ملک خصوصا عراق، سعودی عرب اور یو اے ای میں قید پاکستانیوں کی مشکلات کو فوری حل کیا جائے انجینئر حمید حسین

14 December 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسلام آباد میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز سید قمر رضا سے ملاقات اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو، بیرون ممالک مشکلات میں پھنسے پاکستانیوں جن میں عراق، سعودی عرب اور یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی بازیابی، انہیں قانونی مدد کی فراہمی پر زور دیا اور اس ایشو کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر حل کرنے کی طرف توجہ دلائی، ساتھ ہی شام میں پھنسے زائرین کرام کی بحفاظت وطن واپسی کے اقدامات کو یقینی بنانے بارے بھی تاکید کی، چیئرمین اوورسیز کی جانب سے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں سمیت زائرین کرام کی شام سے محفوظ واپسی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس مسلے پر حکومت کی جانب سے اب تک ہونے والی پیش رفت بارے آگاہ بھی کیا



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree