پنجاب حکومت عالمی دہشتگرد کالعدم تکفیری گروہ کی سرپرستی پر صوبائی وزیر قانون کو برطرف کرے،علامہ حسن رضا ہمدانی

08 February 2014

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب حکومت عالمی دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر پنجاب میں امن و امان کیلئے ان دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کیخلاف فوری آپریشن شروع کرے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے لاہور ڈویژن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے۔ خانیوال میں ہونے والا خود کش دھماکے میں ہلاک دہشتگرد وزیرستان سے نہیں آئے تھے۔ پنجاب حکومت عالمی دہشتگرد کالعدم تکفیری گروہ کی سرپرستی پر صوبائی وزیر قانون کو برطرف کرے۔ پنجاب میں شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے شہداء کے قاتلوں کو تحفظ دینے کی بجائے عدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں۔ نفاذ شریعت کی راگ آلاپنے والوں سے پوچھا جائے ان کے ساتھ ملک کی 12کڑور کی آبادی پر مشتمل اہلسنت (بریلوی) مسلمانوںاور 5کڑور شیعہ مسلمانوں کا کونسا نمائندہ ان کمیٹیوں میں شامل ہیں ؟پاکستان کا آئین مکمل اسلامی ہیں ہم محمد عربی ۖ کی شریعت کے پابند ہیں نہ کی گلے کاٹنے والے اور انسانی سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کی خود ساختہ شریعت کے علامہ ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سا  لمیت اور دفاع کیلئے فرزندانِ اسلام ہمہ وقت تیار ہیں۔ دنیا میں بغاوت کرنے والے باغیوں سے مذاکرات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔  ملک محب وطن اور بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree