وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت وحدت ہائوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین غلام قاسم خان، سخاوت عباس، سید شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا گیلانی، دل شیر خان، اسد عباس، مرزا وجاہت علی، جواد جعفری، سید فرخ مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 مارچ کو ضلعی شوریٰ کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم تھر میں قحط سے متاثر پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خیرپور میں منعقد ہونے والی لبیک یارسول اللہ کانفرنس شیعہ سنی اتحاد کا عظیم مظہر ہوگی اور ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر ناکام ہوں گی۔