شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی

02 September 2013

وحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی اجتماع دفاع وطن کنونشن کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی ممکنہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عراق اور افغانستان میں بھی امریکی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے تھے، آج پھر یہود و نصاریٰ سرزمین شام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، شام میں امریکی ممکنہ جارحیت کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، انشاءاللہ شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، نام نہاد سپر طاقتیں شام پر حملے کے ذریعے اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے، بانیان پاکستان، وارثان پاکستان کا یہ اجتماع پھر سے اس عزم کا اظہار کریں گے کہ پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اور انشاءاللہ اس کو بچانے کیلئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree