اسلام اور پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ قوتیں ہیں،علامہ عبدالخالق

08 January 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کراچی میں مزار ایوب شاہ پر زائرین کو ذبح کرنے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ دار تکفیری دہشت گردوں کی حامی قوتیں ہیں، جو مذاکرات کا ڈھونک رچا کر معصوم پاکستانیوں کا ان تکفیری درندوں کے ہاتھوں قتل عام کروا رہی ہیں۔ اولیاء اللہ کے طفیل ہی برصغیر میں اسلام کا بول بالا ہوا جبکہ آج دنیا میں ان تکفیری درندہ صفت دہشت گردوں کے سبب اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھا جا رہا ہے۔ اسلام امن، مساوات اور سلامتی کا دین ہے، ان دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ منسوب کرکے دشمن دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مقتدر حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں، ان دہشت گردوں کے خلاف راست اقدام اُٹھانا پاکستان کی سالمیت کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔ عوام کی جان و مال، پاکستان اور اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ قوتیں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree