علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت اجلاس، المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل پنجاب کی امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کا فیصلہ

14 April 2020

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے سرانجام دیئے جبکہ اجلاس میں کورونا کی حالیہ صورتحال، المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی متاثرین اور مستحق کی امداد کیلئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ساتھ روابط بڑھانے اور امدادی سرگرمیاں بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا عمل مزید تیز کیا جائے اور یہ تجویز بھی زیر غور آئی کی مجلس اپنے تھیلے بنوائے گی جن میں راشن تقسیم کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

علامہ اسدی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، اس حوالے سے مزید فعالیت دکھانا ہوگی۔ اجلاس میں علماء اور ذاکرین کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کی کھپت بڑھ جائے گی اس لئے زیادہ سے زیادہ سٹاک رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے منظم منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہداء کی فیملیز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے شہداء فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ علماء اور ذاکرین تک بھی ایم ڈبلیو ایم کا پیغام پہنچایا جائے اور اے ڈی ایم سی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کریں۔ اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا کہ مجلس کے ذمہ داران حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جہاں بھی زائرین کے حوالے سے کوئی ایشو ہوتا ہے اسے فوری حل کر لیا جاتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree