ایم ڈبلیوایم کی دعوت پرممبران قومی اسمبلی کی بڑی بیٹھک، ضلع کرم پر متفقہ قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

23 January 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

اس بیٹھک میں ملکی سیاسی امور خصوصا ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر طویل بحث و مباحثہ کیا گیا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹرینز سے سیاسی و ملکی امن وامان کے حوالے سے چلینجز اور ان کے راہ حل پر گفتگو کی ۔

بعد ازاںقومی اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرانجینئرحمید حسین نے کرم کی مخدوش صورتحال پر بریفینگ دی اور سوال و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس اہم نشست میں ضلع کرم کی بڑھتی ہوئی بدامنی کے بارے متفقہ طور پر قومی اسمبلی قرارداد پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا اور امن معاہدے کو عملی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دعوت پر اس اہم بیٹھک میں 35سے زائداراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree