وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ احمد اقبال رضوی کا شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی جانب سےروز اربعین ہونے والے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

25 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ کراچی میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر  احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی ہم پرزور حمایت کرتے ہیں۔شہریوں کی جبری گمشدگی قانون و آئین کی بدترین پامالی اور قابل مذمت عمل ہے۔شیعہ مسنگ پرسنز گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔اگر وہ ریاست کے مجرم ہیں تو انہیں قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ حال ہی میں انجینیئر ممتاز حسین کو کراچی سے اغوا کیا گیا ان کے اہل خانہ کراچی میں احتجاج کی کال دے چکے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے  ہیں۔ قانون اور آئین کی بالادستی ہمارا اولین مطالبہ ہے ۔متعلقہ حکام مسنگ پرسنز کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree