ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ مقصود ڈومکی کی کربلا میں فلسطینی علماء کرام اور وارثان شہداء سے ملاقاتیں

24 August 2024

وحدت نیوز(کربلائے معلیٰ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے مشی کے دوران پول نمبر 833 پر موکب نداء الاقصی میں فلسطین کے علماء کرام اور وارثان شہداء سے ملاقاتیں کیں اور عظیم فلسطینی قوم خصوصاً غزہ کے بہادر اور مظلوم عوام کو سلام عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نداء الاقصی میں آئے ہوئے لبنان اور شام کے علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کیں اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہل سنت علماء کرام کے ہمراہ نماز با جماعت ادا کی اور تحریک آزادی فلسطین کے حق میں منعقدہ جلسے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام کا پیغام ہے اور آج مظلوم فلسطینی عوام حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام حریت کی روشنی میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ خدا کی نصرت سے اسرائیل کو شکست ہوگی اور فلسطین جلد آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیروکار پوری دنیا میں ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں اور یزید عصر امریکہ اور اسرائیل سے اعلان برائت کر رہے ہیں۔ کیونکہ کربلا ہمیں ہر دور کے ظالم سے ٹکرانے کا ہنر سکھاتی ہے۔ چالیس ہزار مظلوم شہداء کے قتل پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے، جبکہ ہمارے دل ملت مظلوم فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر فلسطین کے وارثان شہداء نے بتایا کہ عرب اور مسلم حکمرانوں کی مسلسل خیانتوں کے سبب فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اور اس مشکل وقت میں بھی ہمسائے عرب ممالک مصر اور اردن فلسطین کی مدد کرنے کی بجائے دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایران، حزب اللہ، انصار اللہ اور حشد الشعبی کے علاؤہ کوئی ہماری عملی مدد نہیں کر رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree