علامہ احمد اقبال رضوی کا لاہور غازی آباد دربار حاجی شاہ پھل پیر بادشاہ امام بارگاہ موسی کاظم علیہ السلام میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب

21 August 2024

وحدت نیوز(لاہور)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا لاہور غازی آباد دربار حاجی شاہ پھل پیر بادشاہ امام بارگاہ موسی کاظم علیہ السلام میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب ۔ لاہور غازی آباد دربار حاجی شاہ پھل پیر بادشاہ امام بارگاہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام پر ہرسال 14 صفر المظفر مجلس عزاء منعقد ہوتی ہے ۔جس ذاکرین عظام اور علمائے کرام خطاب فرماتے ہیں ۔ دربار کے متولی اور مقامی ذاکرین عظام اس سالانہ مجلس عزاء کے بانی ہوتے ہیں۔مجلس عزاء سے ذاکرین عظام نے خطاب کیا اور اپنے مخصوص انداز میں فضائل ومصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کیے  ۔

حرف آخر اور مجلس عزاء کے مرکزی خطاب کے لئے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کو اسٹیج پر دعوت دی گئی ۔ مجلس میں موجود مومنین و مومنات نے لبیک یا حسین علیہ السلام کی صداؤں میں علامہ صاحب کا استقبال کیا ۔ قبلہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے عظمت اہلبیت ع اور مقام ومنزلت حضرت امام عالی مقام ع بیان کیا اور موقع کی مناسبت سے مصائب آل محمد علیہم السلام بیان کیے ۔مجلس عزاء کے آخر میں مومنین و مومنات کے لئے لنگر حسینی کا وسیع انتظام موجود تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree