شیخ زکزاکی اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

25 April 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔  6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں بوھاری حکومت مظلوم عوام  پر مظالم ڈھا رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree