ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی کی فخر عباس نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونےپر مبارکباد

22 October 2024

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر برادر سید فخر عباس نقوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کا انتخاب اس بات کا مظہر ہے کہ قوم کے نوجوان آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو علم و بصیرت، ہمت و استقامت اور اخلاص و اتحاد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ کرے کہ آپ کی قیادت میں یہ شجرہ طیبہ مزید کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہو، اور یہ تنظیم ہمیشہ قوم و ملت کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حق و سچ کے علم کو بلند رکھے۔ (آمین)



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree