ملتان،عوامی لیگ پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد ریاض فتیانہ کی ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سے ملاقات

16 May 2017

وحدت نیوز(ملتان) عوامی لیگ پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد ریاض فتیانہ نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی کی رہائش گاہ پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال،سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی،مہر محمد اکرم اور دیگر رہنماموجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں لائق تحسین قراردیا، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کو سراہا گیا اور پاک فوج کی قربانیاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے، 21مئی کو کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے، ملک دشمن عناصر اور کرپشن کے خلاف سیکیورٹی اداروں کو بلاتفریق کاروائی کرنی چاہیے۔کرپشن معاشی دہشتگردی ہے جو ملک کی جڑی کھوکھلی کررہی ہے، مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ئوں نے ریاض فتیانہ کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree