ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شگرخوردسکردومیں منصوبہ فراہمی آب کا افتتاح

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن نے سکردو کی تحصیل شگرخورد میں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، منصوبے کا افتتاح ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی اوررکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے دست مبارک سے کیا،اس ،موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں سمیت علمائے کرام ، معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاح کی خوشی میں عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے ستم رسیدہ اور محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کی خدمت ہمارا فرض اولین ہے، فراہمی آب کا یہ منصوبہ اہلیان شگرخوردکی دیرینہ ضرورت تھی، جسے الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم نے پورا کردکھایا، عوامی خدمت کا یہ سفر انشاء اللہ جاری رہے گا، حکومتی رویئے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کشمیر کے متعلق بیان دے کر گلگت بلتستان سے اپنی قلبی وابستگی اور گلگت بلتستان کیساتھ کس حد تک مخلص ہے واضح کر دیا ۔ انہیں گلگت بلتستان سے زیادہ کشمیر کی فکر ہے اور وزیر موصوف یہ بھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کشمیر کا سٹیٹس گلگت بلتستان سے زیادہ بہتر ہے انہیں کشمیر کے حقوق کا ٹھیکیدار بننے کی بجائے گلگت بلتستان کی فکر کرنی چاہیے تھی۔آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت مجلس وحدت مسلمین سے سیاسی انتقام پر اتر آئی ہوئی ہے اور اس حکومت کی موجودگی میں مجلس وحدت مسلمین اور انکی دیگر مخالف جماعتوں کی قیادتیں غیر محفوظ ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے آگاہ رہیں ۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑنے اور قومی ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی مخالفین سے انتقام لینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کے خلاف تاحال کسی قسم کی کوئی موثر کاروائی نہیں ہوئی اگر کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ صوبائی حکومت کے اقدامات دہشتگردوں کی بجائے محب وطن جماعتوں کے خلاف اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غذر واقعہ ٹیسٹ کیس تھا لیکن صوبائی حکومت اس سلسلے خاموش نظر آتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree