وحدت نیوز(اسلام آباد) اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے سابق منسٹر ورکس وزیر محمد سلیم کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں حالیہ پیکا ترمیمی بل کے خلاف صحافی برادری کی جانب سے جاری دھرنے میں شرکت کی اور اظہار ہمدردی کی۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل اظہار رائے پر قدغن کے ساتھ ساتھ مثبت تنقید اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے اور حکومتی ظالمانہ فیصلے کے خلاف بولنے والوں کا گلہ دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ اس کے خلاف پوری عوام کھڑی ہے۔ وفاقی حکومت اور حکمران جماعتوں کی اس عوام دشمن فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔
دھرنے میں اظہار ہمدردی کے لیے آمد پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ، سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری و دیگر نے خیرمقدم کیا اور گلگت بلتستان کے سیاسی نمائندہ وفد کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔