اتحاد بین المسلمین دور حاضر کی اہم ضرورت اور سیرت رسول مقبول ؐ کا تقاضہ ہے، محترمہ رفعت بتول

03 نومبر 2020

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے جشن میلاد رسولؐ خدا و امام جعفر صادق علیہ سلام کا انعقاد بیت زھرا میں کیا گیا ۔جشن سے خطاب کرتے ہوے محترمہ رفعت بتول کا کہنا تھا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل پاک پر درود بھیجنے کا ثواب انسان شمار نہیں کر سکتا ایک صلوا ت ہدیہ کرنے پر فرش سے عرش تک فرشتے اس بندہ خدا کی عبادت اور ثواب تحریر کرنے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اس میں کوئ شک نہیں رسول کریم (ص) کی ذات گرامی ہمارے لیے باعث رحمت ہے اور ہماری بخشش و شفاعت کی امید ہے لیکن ہماری گفتار و کردار بھی ایسا ہونا چاہیے کہ روز محشر محمد و آل محمد (ص) کے حضور شرمندگی کا سامنا نہ ہو۔

 ان کا مزید کہنا تھا ماہ ربیع الاول اتحاد بھائی چارے اور رواداری کا مہینہ ھے شیعہ سنی مسلمان اپنے نبیؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوے وحدت امت کی ترویج کریں اور ملک دشمن تکفیری عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

 جشن میلاد میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا ، مرکزی سیکرٹری فنانس محترمہ قراۃ العین اور معاون مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree