شہید قائد عارف حسین الحسینی سرزمین پاکستان میں ولایت کے حقیقی ترجمان و محافظ اور کربلائی فکر و شعور کا استعارہ تھے،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

07 اگست 2023

وحدت نیوز(قم)  سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے یوم شہادت شہید عارف حسین الحسینی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ شہید حسینی کی شہادت کربلائی کرداروں کا تسلسل ہے کیونکہ شہید حسینی نے بھی شہدائے کربلا کی طرح راہ امام حسین علیہ السلام پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اپنے جد امجد سید الشہداء علیہ السلام کی راہ پر چلتے ہوئے یزیدان عصر کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ شہید مظلوم پاکستان میں وحدت بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی وحدت کیلئے عملی اقدامات کیے۔ وہ پاکستان کو آزاد و خود مختار پاکستان بنانے کے خواہاں تھے انہوں نے ہمیشہ بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کی۔ شہید حسینی ملت تشیع پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے راہ وفا میں داعی اجل کو پیارے ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان میں ملت تشیع کے سیاسی تشخص کی نہ فقط بنیاد رکھی بلکہ سیاسی سوچ و نظریہ بھی دیا۔

علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شہید عارف حسینی کی شہادت سے سرزمین پاکستان میں پیدا ہونے والا خلا آج بھی شدت سے محسوس ہوتا ہے۔ فرزندان شہید حسینی آج بھی وہی پرچم حریت و ولایت تھامے انکے مشن کی تکمیل کیلئے قائد وحدت کی قیادت میں سرگرم عمل ہیں۔ اور شہید کے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بقول امام راحل امام خمینی کہ افکار شہید حسینی کو زندہ رکھا جائے۔ لہذا شہید حسینی کے معنوی فرزند روز شہادت شہید قائد یہ عہد کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم شہید کے افکار کو زندہ رکھتے ہوئے راہ شہید حسینی پر کاربند رہیں گے۔ اور آرزوئے شہید کو پورا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree