کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات تشویشناک ہیں،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

03 اگست 2023

وحدت نیوز(قم) سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے شیعہ پولیس ملازمین کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ پروفیشنلز کا قتل دراصل سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کوئٹہ میں کئی دہائیوں سے شیعہ عام افراد اور بالخصوص شیعہ ملازمین کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست اپنی عوام اور بالخصوص اپنے ملازمین تک کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوتاہی برتنے کی وجہ سے دہشتگردوں کے سہولت کار بن چکے ہیں۔ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن قبرستان ریاستی غفلت و ناہلی کے غماز ہیں۔ شہید پرور ہزارہ قوم کا جرم فقط اور فقط وطن سے وفاداری ہے۔

یاد رہے کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین شیعہ پولس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں جبکہ دوسری کاروائی اسپینی روڈ پر ہوئی جس میں پولیس اہلکار محمد جواد کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ ملک میں جاری خود کش دھماکوں کے ساتھ ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شہداء کے خانوادگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری شیعہ قوم شہداء کے خانواده کے ساتھ کھڑی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree