کراچی کی افسوسناک صورتحال کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ہیں، آغا علی رضوی

30 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے قیامت صغری کا جومنظر ہے اسکی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ہیں، دونوں حکومتیں بلیمنگ گیم کے ذریعے بری الذمہ ہونا چاہ رہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو افسوسناک واقعات پیش آئے اس سے انسانیت کانپ اٹھتی ہے رمضان کے اس مقدس مہینے میں روزہ داروں کے ساتھ ہونے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں اس افسوسناک اور تاریخی سانحے کے بعد بھی وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے جس پہ جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ایک ہزار سے زائد بے گناہوں اور معصوم روزہ داروں کی اموات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ موجودہ حکومتیں اپنے شہریوں کو کسی بھی حوالے سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اگر دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے معاملے کے حل کی کوشش کرتیں تو شاید اتنے نقصان نہیں اٹھاتیں اور اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں وفاقی حکومت کو چاہیے تھا کہ روزہ داروں کی سہولیت کے لیے بہتر انتظام کرتی، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی کرتی،جس کے بارے میں رمضان کی آمد کے موقع پر وفاقی حکومت اعلان کر چکی ہے لیکن وہ اعلان ہی کی حد تک محدود ہو گیا اور عوام مرتے رہے۔ اس سے بڑھ کر ان حکومتوں کے لیے اور کیا شرم کا مقام ہو سکتا ہے کہ مرنے والوں کے لیے سرد خانے اور قبرستان کا انتظام بھی نہیں۔ دونوں حکومتوں مکافات عمل کی زد میں آئیں گی اور تاریخ کا حصہ بن کر رہیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree