وزارت داخلہ گلگت بلتستان میں سی آئی اے اور را کی سرگرمیوں کو روکے، فدا حسین

18 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( بلتستان ) محسن جیسے مشکوک امریکی ایجنٹ کو گلگت بلتستان میں بسا کر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قوم کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے، چند کھوٹے سکوں کی خاطر ایک ایسے ایجنٹ کو بلتستان جیسے حساس ترین خطہ تک رسائی دینا خطہ کے ساتھ مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امریکہ مختلف روپ میں یلغار کر رہا ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کو عراق و افغانستان بنا دے گا۔ مجرمین جہاں کے سرغنہ امریکہ کی پاکستان کے حساس ترین خطہ تک رسائی اور بلاروک ٹوک عمل دخل اس خطہ کے مستقبل کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ امریکہ کا پروردہ ایجنٹ، مشکوک شخصیت اور مشکوک سرگرمیوں کے حامل محسن اور اس کی نام نہاد انڈسٹری پر بلتستان میں پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ گلگت بلتستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر امریکی، اسرائیلی اور راء کے ایجنٹوں کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وزارت داخلہ گلگت بلتستان میں سرگرم این جی اوز اور کمپنیز کو چند کھوٹے سکوں کی خاطر آنکھیں بند کرکے سرگرمیوں کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ ملک کے حساس ترین سرحدی علاقوں میں یو ایس ایڈ، محسن انڈسٹریز سمیت دیگر مشکوک اداروں کی سرگرمیاں خلاف قانون، خلاف دستور اور خلاف آئین ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم بلتستان فدا حسین نے کہا کہ حساس ادارے اور سکیورٹی ادارے گلگت بلتستان کی حساسیت اور اسٹریٹیجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خطہ میں لاء اینڈ آرڈ کی صورت حال سے بچانے کے لیے امریکہ و اسرائیل کی اس خطہ سے رسائی کو روک دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree