وحدت نیوز ( گلگت ) سابق امام جمعہ والجماعت سید عباس علی شاہ (مرحوم ) کی ناگہانی وفات کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس صوبائی سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں منعقد کیا گیا،جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے کی ، ریفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ بلال سمائری نے کہا کہ عباس علی شاہ کا انتقال ہمارا قومی سانحہ ہے ، شاہ صاحب موصوف کی دین اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، موحوم نہایت مجذوب و ملنسار شخصیت تھے ، سرزمین گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ کی بکھری ہو ئی طاقت کو یکجا کر نے کی ان کی خدمت تاریخ کا حصہ بن چکی ہے ، وحدت مسلمین کے لیئے شاہ صاحب کی کاوشیں ان گنت ہیں ، علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قیام ان کی اولین کو شش رہی، سید عباس علی شاہ (مرحوم )تمام مکاتب کے درمیان قابل احترام سمجھے جاتے تھے ، اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے خانوادے سے اظہارہمدردی کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔