محکمہ تعلیم میں کرپشن کیخلاف چیف سیکرٹری کے اقدامات لائق تحسین ہیں، انجینئر اسلم

07 نومبر 2013

وحدت نیوز(بلتستان) مسلم لیگ ن کے عہدیداران پی پی پی سے عبرت حاصل کریں اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانیوں کی پشت پناہی سے باز رہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے کرپشن کے خلاف اقدامات لائق تحسین اور خطے کی نئی نسل پر احسان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر محمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا شنید ہے کہ ایک معروف سیاسی شخصیت اپنا ووٹ بینک بنانے کے لیے محکمہ تعلیم میں جاری انکوائری کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے ایسا ہوا تو ان کا انجام بھی رئیسانی سے مختلف نہیں ہوگا۔ مجلس وحدت کے شعبہ تعلیم نے محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو تباہ و برباد کرنے میں شریک سارے افراد مجرم ہیں اور ان سے قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی سیاسی و شخصی دباو میں آئے بغیر انکوئری کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree