کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ دیکرنہ صرف خطہ گلگت بلتستان بلکہ پوری ملکی معیشت کو سہارا دیا جاسکتا ہے، صوبائی وزیر کاظم میثم

11 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) ورلڈ ماؤنٹین ڈے کے موقع پر پریس کلب سکردو اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم تھے۔ تقریب میں معروف دانشور جناب حسن حسرت ، پریس کلب کے صدر و سینئیر صحافی قاسم نسیم، پریس کلب کے عہدیداران سمیت معروف سماجی وصحافتی شخصیات کے علاؤہ گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں کی بھی اچھی تعداد نے شرکت کی اور اس اہم دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا  پہاڑوں، جنگلی حیات اور گلیشیئرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی بہترین صنعت کی حیثیت اختیار کرسکتی ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ کوہ پیمائی اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں جس کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے جہاں انفرادی طور پر کوششیں ہونی چاہئے وہاں حکومتی اور انتظامی سطح پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں بلین ٹریز سونامی پروگرام موجودہ وفاقی حکومت کیجانب سے ایک قابل قدر اور لائق تحسین اقدام ہے جس کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے اسطرح کے بڑے پروگرام کی یقینا حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

 اپنے خطاب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کا تعلق سیاحت کے شعبے سے بھی ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں پر جنگلی حیات کو خدشات وابستہ ہیں، سیاحت بھی اس طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ ان آپس میں مربوط شعبہ جات پر توجہ دیکر ملکی معاشی نظام کو بہتر کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان جبکہ معاشی طور مستحکم نہیں، ایسے میں گلگت بلتستان کو قدرت کیطرفسے ملے ان انمول وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف خطہ گلگت بلتستان بلکہ پوری ملکی معیشت کو سہارا دیا جاسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree